ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ برطانیہ نے ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیاہے ۔ اس پر برطانیہ کو ایران کے ردعمل کاسامنے کرنا پڑے گا ۔
ذرائع کے مطابق حسن روحانی نے کہا کہ برطانیہ نے عدم استحکام کا آغاز کیا ہے ۔ اس کو نتائج سمجھ میں آجائیں گے ۔ ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینا برطانیہ کا بیوف قوفانہ اقدام ہے ۔ جس پر برطانیہ کو ایرانی ردعمل کا سامنا کرنے پڑے گا اور نتائج اس کی سمجھ میں آجائیں گے ۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایک ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا گیا تھا ۔