X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

برطانیہ کی ایرانی آئل ٹینکر چھوڑنے پر مشروط آمادگی

برطانیہ نے ایرانی آئل ٹینکر چھوڑنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک مذاکرات ہوئے ہیں، برطانیہ کے وزیر خارجہ نے بات چیت کو تعمیری قرار دیا۔

برطانیہ نے ایرانی تیل بردار ٹینکر چھوڑنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ تہران آئل ٹینکر شام نہ جانے کی ضمانت دے تو اسے چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

ایران نے کہا ہے کہ تیل بردار جہاز جلد از جلد چھوڑ دیا جائے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک مذاکرات ہوئے ہیں۔

مذید پڑھئے:۔ ایران کا برطانیہ سے جبرالٹر میں پکڑے گئے آئل ٹینکر کو چھوڑنے کا مطالبہ

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے ایرانی تیل بردار بحری جہاز خام تیل شام نہ لے جائے۔ انہوں نے ایران سے بات چیت کو تعمیری قرار دیا۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہرصورت تیل کی ایکسپورٹ جاری رکھیں گے۔ برطانیہ آئل ٹینکر کو جلد چھوڑے تیل بردار ٹینکر کی منزل شام نہیں تھی۔

برطانیہ نے الزام لگایا تھا کہ ایران کا خام تیل شام لے جانا یورپی یونین کی دمشق پر لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.