X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

صیہونی افواج کی فلسطینیوں کی مارچ پر فائرنگ

غزہ میں فلسطینیوں کے واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کی افواج نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے، جس سے پچپن فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کے واپسی مارچ کے دوران صیہونی افواج نے وحشیانہ فائرنگ کی ہے جس میں 55 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غاصب صیہونی افواج نے زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا ہے۔

فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے مارچ دو ہزار اٹھارہ سے واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔

اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

واپسی مارچ میں اب تک 317 فلسطینی شہید اور 31 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھ سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.