X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایران نے جوہری ڈیل کی کوئی بڑی خلاف ورزی نہیں کی، فیڈریکا موروگینی

چیئرمین یورپی یونین برائے خارجہ امور فیڈریکا موروگینی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جوہری ڈیل کی کوئی بڑی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے، انہوں نے ایران کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تلخیوں کو بھلا کر بہتر مستقبل کا سوچنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے ہونے والے اجلاس میں ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کو بچانے پر غور کیا گیا جبکہ خلیجی پانیوں میں عالمی تیل بردار جہازوں پر حملوں سمیت امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈریکا کا کہنا تھا کہ پراثر مذاکرات کے ذریعے ایران کو دوبارہ جوہری ڈیل پر قائم رکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری ڈیل 2015 کی حالیہ خلاف ورزیاں اتنی بڑی نہیں کہ اس پر بات ہی نہ کی جائے بلکہ فریقین مذاکرات کے ذریعے تنازع حل کرسکتے ہیں۔

چیئرمین یورپی یونین برائے خارجہ امور نے ایران کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تلخیوں کو بھلا کر بہتر مستقبل کا سوچنا ہوگا۔ سمجھوتے کے منافی تمام سرگرمیوں کو ترک کرکے آگے بڑھنا چاہیئے۔

دریں اثنا تین اہم یورپی طاقتوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ علاقے میں تناؤ میں کمی لانے اور ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت بحال کرنے کی راہ تلاش کی جائے۔

برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے خاتمے کو روکنے کے لیے ذمہ داری سے کام کیا جائے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.