X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ اپنے عہدے سے مستعفی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے کرسٹین لیگارڈ کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

کرسٹین لیگارڈ 2011 سے آئی ایم ایف کے سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں، اب آئی ایم ایف بورڈ نیا سربراہ تلاش کرے گا۔

آئی ایم ایف کے نئے ایم ڈی کی تقرری تک عبوری مدت کے دوران ڈیوڈ لپٹن آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ کرسٹین لیگارڈ کا نام یورپین سینٹرل بینک کی صدارت کے امیدواروں میں شامل ہے اگر وہ یورپین سینٹرل بینک کی صدر منتخب ہوئیں تو وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.