بین الاقوامی

دمشق پر اسرائیل کا میزائل حملہ، 5 افراد جاں بحق

شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی میزائل حملے میں دمشق میں واقع ایک عمارت بھی تباہ ہو گئی۔

شام کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے فضائی حملہ کیا ہے۔

شام کی وزارت دفاع کے مطابق اسرائیل کے اس فضائی حملے میں دمشق اور اس کے آس پاس کے کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button