X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 36 افراد ہلاک

برازیل کی ریاست ساؤپولو میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 36 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤپولو کا علاقہ ساوسیباستیو زیر آب ہے اور چٹانوں پر بنے گھر لینڈ سلائیڈنگ میں گر گئے ہیں۔

درخت گرنے سے گاڑیاں تباہ اور شاہراہیں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں، ساحلی علاقوں سے 300 سے زائد افراد کا انخلا جبکہ 250 افراد بے گھر ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤپولو کے گورنر نے پانچ متاثرہ شہروں میں ہنگامی صورت حال نافذ کر دی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.