X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

انڈونیشیا میں تیل ذخیرہ کرنے والے ڈپو میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں تیل ذخیرہ کرنے والے سرکاری ڈپو میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے فوری بعد ہونے والے دھماکوں کے باعث آگ گرد و نواح کے رہائشی علاقوں تک پھیلنا شروع ہوئی، حکام نے آس پاس رہنے والے ہزاروں افراد سے علاقہ خالی کروادیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری تیل اور گیس کمپنی پرٹامینا کے زیر انتظام شمالی جکارتا کے علاقے تانا میرا کےگنجان آباد علاقے میں موجود پملپینگ فیول اسٹوریج اسٹیشن سے انڈونیشیا کی ضروریات کا 25 فیصد ایندھن سپلائی کیا جاتا ہے۔

انڈونیشین ریسکیو حکام کے مطابق 260 سے زائد فائر فائٹرز اور 52 فائر برگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن میں حصہ لیا، آگ لگنے کے واقعے میں 2 بچوں سمیت 17 افراد جھلس کر ہلاک ہو ئے جبکہ 50 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارشوں کے دوران بجلی گرنے سے پائپ لائن پھٹنے کے باعث گودام میں آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا، گودام میں آگ لگنے سے ملک میں ایندھن کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.