X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سعودی حکام کا اپنے شہریوں کو تنزانیہ اور گنی کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

 سعودی حکام نے افریقی ملک گنی اور تنزانیہ میں ماربرگ وائرس کی وبا کے باعث اپنے شہریوں کو دونوں ممالک کے سفر سے روک دیا ہے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہےکہ شہری بیماری پرقابو پائے جانے تک ان دو ممالک کا سفر نہ کریں جب کہ ان دو ممالک میں پہلے سے موجود سعودی شہریوں کو مقامی حکام کی جانب سے جاری حفاظتی گائیڈلائنز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب عمان نے بھی اپنے شہریوں کو ان دو افریقی ممالک کے سفر سے فوری طور پر روک دیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ماربرگ وائرس سے گنی میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جب کہ گزشتہ ہفتے تنزانیہ نے ماربرگ وائرس سے پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔

ماربرگ وائرس کی علامات میں شدید بخار، خون کا رساؤ اور اعضا کا خراب ہونا شامل ہے جب کہ یہ وائرس افریقہ سے ہی سامنے آنے والے وائرس ایبولا سے ملتا جلتا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.