X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

امریکا: امام مسجد پر دوران نماز چاقو سے حملہ

امریکی ریاست نیو جرسی میں واقع مسجد جامع عمر بن الخطاب میں فجر کی نماز کے دوران امام پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق چاقو حملے میں مذکورہ 65 سالہ امامِ مسجد سید النقیب زخمی ہو گئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ چاقو سے حملے کے وقت مسجد میں 200 کے قریب نمازی موجود تھے، نمازیوں نے حملہ آور کو قابو میں کیا اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

امریکی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ امامِ مسجد پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی شناخت 32 سالہ سیرف زوربا کے نام سے ہوئی ہے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.