مسجد حرام کے فرش کی ٹھنڈک کا راز جانیئے
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حرم پاک کے فرش کی ٹھنڈک کا راز ایک خاص قسم کا سنگ مر مر ہے جس سے پچاس ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی زائرین کو حرم شریف میں ننگے پاؤں چلتے ہوئے ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔
مگر اس کا سہرا حرم شریف میں استعمال ہونے والے ماربل کے معیار کو جاتا ہے جہاں یہ سنگ مرمر یونان کے جزیرے تھاسوس سے درآمد کیا جاتا ہے جو التاسوس ماربل کے نام سے مشہور ہے گرمی زیادہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ماربل دوسروں سے اس لحاظ سے ممتاز ہے کہ یہ رات کے وقت سوراخوں کے ذریعے نمی جذب کرتا ہے اور دن کے وقت اس نمی کو خارج کرتا ہے۔ یہی چیز اسے زیادہ درجہ حرارت کی روشنی میں مستقل طور پر ٹھنڈا کر دیتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے بعض غلط قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں کہ مسجد حرام کے فرش کو ٹھنڈہ رکھنے کے لیے آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسا ہرگز نہیں۔