X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

مسجد حرام کے فرش کی ٹھنڈک کا راز جانیئے

موسم گرما میں جب سورج آگ برساتا ہے تب بھی اس کی تپتی کرنیں مسجد حرام کے فرش پر اثر انداز نہیں ہوتیں یہ وہ فرش ہے جو شدید گرمی میں زائرین کے پیروں کو ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حرم پاک کے فرش کی ٹھنڈک کا راز ایک خاص قسم کا سنگ مر مر ہے جس سے پچاس ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی زائرین کو حرم شریف میں ننگے پاؤں چلتے ہوئے ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔

مگر اس کا سہرا حرم شریف میں استعمال ہونے والے ماربل کے معیار کو جاتا ہے جہاں یہ سنگ مرمر یونان کے جزیرے تھاسوس سے درآمد کیا جاتا ہے جو التاسوس ماربل کے نام سے مشہور ہے گرمی زیادہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ماربل دوسروں سے اس لحاظ سے ممتاز ہے کہ یہ رات کے وقت سوراخوں کے ذریعے نمی جذب کرتا ہے اور دن کے وقت اس نمی کو خارج کرتا ہے۔ یہی چیز اسے زیادہ درجہ حرارت کی روشنی میں مستقل طور پر ٹھنڈا کر دیتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے بعض غلط قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں کہ مسجد حرام کے فرش کو ٹھنڈہ رکھنے کے لیے آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسا ہرگز نہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.