X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

امریکا اور فلپائن کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

امریکا اور فلپائن نے اپنی اب تک کی سب سے بڑی مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابفق آج سے شروع ہونے والے مشقوں میں تقریبا 18000 فوجی حصہ لے رہے ہیں، جس میں پہلی بار بحیرہ جنوبی چین میں لائیو فائر ڈرل شامل ہوگی۔

فلپائن اور امریکہ کی جانب سے یہ فوجی مشقین گزشتہ روز چین کی ابنائے تائیوان میں جنگی مشقوں کے بعد شروع کیا ہے۔

فلپائنی مشقوں کے ترجمان کرنل مائیکل لوگیکو نے ایک فوجی کیمپ میں افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ "ہمارے اپنے خودمختار علاقے کی حفاظت کے لیے ہمیں مشقین کرنی ہوگی”۔

واضح رہے اس سال منیلا اور واشنگٹن نے بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ بحری گشت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی فوجیوں کو معاہدے کے تحت فلپائن کے اضافی چار فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، جس میں تائیوان سے زیادہ دور بحری اڈہ بھی شامل ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.