X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ترکیہ کے نو منتخب صدر طیب اردوان نے حلف اٹھا لیا

رجب طیب اردوان نے آئندہ پانچ سال کیلئےمسلسل تیسری بار ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا۔

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سمیت 20 ملکوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

تقریب میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل، امیر قطر، آذربائیجان کے صدر،روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگرعالمی رہنما بھی شریک ہوئے۔

حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں طیب اردوان نے کہا کہ آئین قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا۔

یاد رہے کہ صدر رجب طیب اردوان اٹھائس مئی کو ہونے والے رن آف مرحلے میں کامیابی کے بعد تیسری بارترکیہ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.