X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

امریکی صدر نے ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے قرض کی حد بڑھانے کے بل پر دستخط کر دیے

امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس کی جانب سے منظور کیے گئے قرض کی حد بڑھانے کے بل پر کئی ہفتوں تک تنازع جاری رہنے کے بعد دستخط کردیے تاکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کو درپیش ایک تباہ کن اور خود ساختہ ڈیفالٹ روکا جا سکے۔

2023 کا مالی ذمہ داری ایکٹ حکومت کو بلوں کی ادائیگی کو مدنظر رکھتے ہوئے قرض لینے کی تجدید کے لیے قرض کی حد میں توسیع کرنے کا اختیار دیتا ہے، ٹریژری نے خبردار کیا تھا کہ اگر قرض کی حد کو پیر سے آگے تک روکا گیا تو امریکا اپنے 310 کھرب ڈالر کے قرض کے سبب دیوالیہ ہو جائے گا۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ دیوالیہ ہونے کی صورت میں کاروباری حلقوں میں بےچینی پیدا ہوجاتی، بڑے پیمانے پر ملازمتیں چھن جاتیں اور کساد بازاری کا جنم ہوتا۔

گزشتہ روز ایک بیان میں وائٹ ہاؤس نے کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک رہنماؤں کا تعاون پر شکریہ ادا کیا، اوول آفس کے ایک نادر خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ قرض کی حد کے بل نے ملک کو معاشی تباہی سے بچالیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان تعطل کو حل کرنے والا معاہدہ ایک سمجھوتہ ہے جس میں ہر کسی کو وہ سب کچھ نہیں ملا جو وہ چاہتے تھے تاہم ہم نے معاشی بحران کو ٹال دیا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اب امریکا کا مکمل اعتماد اور ساکھ محفوظ کرلی ہے، تاہم ایوان اور سینیٹ اختلافات کو ایک طرف رکھ کر بالآخر گزشتہ ہفتے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اکٹھے ہوگئے۔

ریٹنگ ایجنسی فِچ نے کہا کہ وہ معاہدے کے باوجود امریکا کی ’ٹرپل اے‘ کریڈٹ ریٹنگ کو منفی رکھے ہوئے ہے۔

خیال رہے کہ قرض کی حد طے کرنا عام طور پر ایک غیر متنازع طریقہ کار سمجھا جاتا ہے جسے کانگریس کی جانب سے سالانہ منظور کیا جاتا ہے، یہ حکومت کو پہلے سے خرچ کیے گئے بلوں کی ادائیگی کے لیے رقم ادھار لینے کی اجازت دیتا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.