یہ بات جنرل امیر علی حاجی زادہ نے آج بروز منگل ہائپر سونک میزائل ‘فاتح’ کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ اس میزائل کے کامیاب تجربے سے اسلامی جمہوریہ ایران، ہائپر سونک ٹیکنالوجی کے حامل چار ممالک میں شامل ہوگیا اور "فتاح“ میزائل کو اڑان کے دوران، کوئی بھی میزائل تباہ نہیں کر سکتا۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ فاتح میزائل کی ٹیکنالوجی کی وجہ سے اس کے لیے کوئی میزائل شکن نہیں ہے جب کہ دیگر ہتھیاروں جیسے ٹینک، بحری جہاز، ہوائی جہاز وغیرہ کے لیے اینٹی میزائل سسٹم موجود ہے اور دوسرے میزائل کیلیے میزائل شکن بھی بنائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران نے آج بروز منگلایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی اور سپاہ کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف سردار حاجی زادہ کی موجودگی میں فاتح ہائپرسونک میزائل کی نقاب کشائی کی۔
یہ میزائل اپنے ٹھوس فیول پروپلشن سسٹم کی بدولت انتہائی تیز رفتاری تک پہنچنے کے قابل ہے اور زمین کی فضا کے اندر اور باہر دشمن کے ہر قسم کے فضائی دفاعی نظام پر قابو پانے کے لیے مختلف حربے بھی انجام دے سکتا ہے۔
فاتح میزائل کی رینج 1400 کلومیٹر ہے اور ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے اس کی رفتار 13 سے 15 تک مچ ہے۔