X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بھارتی فوجی افسر نے اپنی ہی فوج کواربوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا

ہندوستانی فوج میں ایک کے بعد ایک کرپشن سکینڈل سامنے آنے لگے ، بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کے کرنل نے اپنی ہی فوج کو پاکستان کی جاسوسی کے بہانے اربوں روپے کا چونا لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق کرنل نے جعلی دستخطوں اور رسیدوں کے ذریعے تین برسوں میں 6 ارب سے زائد کی کرپشن کی، مئی 2019 سے مارچ 2021 تک سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لئے ڈیڑھ سو سے زائد سویلین گاڑیوں کو صرف کاغذات پر کرایے پر لیا اور 4 کور انٹیلی جنس یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر نے گاڑیوں کی ہائرنگ کیلئے پاکستان کے خلاف جاسوسی کو بہانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق خود پر الزام لگنے پر بھارتی فوج کا کرنل اپنی ہی فوج پر پھٹ پڑا ، کرایے پر لی گئی گاڑیاں کور ہیڈ کوارٹرز میں موجود افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔

کمانڈنگ آفیسر 4 کور انٹیلیجنس یونٹ کا الزام بڑے پیمانے پر کرپشن افشا ہونے پر بھارتی ہائی کمان میں کھلبلی مچ گئی ۔

ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف جاسوسی کو ہتھیار بنا کر بھارتی فوج میں وسیع پیمانے پر کرپشن جاری ہے، پاکستان کا نام آتے ہی آنکھیں بند اور خزانے کا منہ کھل جاتا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.