X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اسرائیل نے اہم اسلامی ملک میں اپنا سفارت خانہ کھول لیا

اسرائیل اور بحرین کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے تین سال بعد اسرائیل نے بحرین میں اپنا سفارت خانہ کھول لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بحرین میں اسرائیل کے نئے سفارت خانے کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر دورہ بحرین پر موجود اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اپنے بحرینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ہمیں براہ راست پروازوں کی تعداد، سیاحت، تجارتی حجم، سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے پیر کے روز بحرین کے ولی عہد اور وزیر اعظم سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملاقات کی۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.