X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

مالی: دہشتگردوں کے آرمی بیس اور مسافر بردار کشتی پر حملہ، 64 افراد قتل

مالی میں دہشتگردوں نے آرمی بیس اور مسافر بردار کشتی پر دو مختلف حملے کرکے 64 افراد کو قتل کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں دریائے نائیجر پر سفر کرتی کشتی پر سوار 49 سویلین جبکہ گاؤ ریجن کے بورم سرکل میں قائم آرمی بیس پر حملے میں 15 فوجی ہلاک ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف جوابی کارروائی میں 50 دہشتگردوں کو بھی مار گرایا گیا. مالی میں پیش آنے والے دہشتگردی کے دونوں واقعات کی ذمہ داری القائدہ سے منسلک ایک گروہ نے قبول کر لی ہے۔

دوسری جانب دہشتگرد حملے میں شہریوں اور فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر حکومت کی جانب سے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.