X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بھارت سے ہردیپ سنگھ کے قتل کا بدلہ لیں گے: گرپتونت سنگھ پنوں

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بھارت سے ہردیپ سنگھ کے قتل کا بدلہ لیں گے، بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے۔ خالصتان تحریک ریفرنڈم کی کامیابی پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے بعد آزاد خالصتان تحریک زور پکڑ گئی۔ ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بھارت ٹوٹے گا، پنجاب آزاد ہو کر خالصتان بنے گا۔ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی حکومت اور اس کی خفیہ ایجنسی ملوث ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم بین الاقوامی قوانین کے مطابق چلیں گے۔ بھارتی پنجاب کے لوگ آزادی چاہتے ہیں، ہمارا راستہ ریفرنڈم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکھ رہنما کا قتل، کینیڈا نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘ کے سربراہ کو ملک بدر کردیا

انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک لندن میں31 اکتوبر2021 کو 30 ہزار لوگوں سے شروع ہوئی۔ ہماری تحریک اب 1 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.