X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

قرآن پاک کی بے حرمتی پر جنرل اسمبلی اجلاس میں مسلم رہنماؤں کا شدید احتجاج

گزشتہ دنوں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں ایران، قطر اور ترکیہ کے سربراہانِ مملکت نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی فورم سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مغربی ممالک میں مسلم تشخص کو زک پہنچائی جا رہی ہے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی سے لے کر اسکولوں میں حجاب پر پابندی کےاقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور عالمی فورم کو بھی اس کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی شعائر کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ دنیا کو باہمی احترام کے جذبے کے تحت ہی امن کی جگہ بنایا جا سکتا ہے۔ مغربی ممالک آزادیٔ اظہارِ رائے کے نام پر توہینِ قرآن بند کریں۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک اللہ کی مقدس کتاب ہے جس کے ماننے والوں کی دنیا بھر میں تعداد اربوں میں ہے۔ امیر قطر نے کہا کہ مقدس کتاب کو جلانے کی کوشش کی گئی، اس توہین سے مسلم برادری کی دل آزاری ہوئی۔ آزادیٔ اظہار رائے کے نام پر جان بوجھ کر کیے جانے والے ایسے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نےکہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ ایسے کرنے والے اسلاموفوبیا اور نسل پرستی میں مبتلا ہیں اور یہ دونوں چیزیں ہی دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ صدر طیب اردوان نے مغربی ممالک کی ایسے واقعات پر خاموشی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی پلیٹ فارمز کو اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے منظم کوششیں کرنی چاہیے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.