X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

15 کروڑ سال پرانا ڈائنا سور کا ڈھانچہ نیلامی کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ

زمین کے قدیم ماضی کو کھولنے کی جستجو میں انسانوں نے وقت کے ساتھ ساتھ ایک قابل ذکر سفر کا آغاز کیا جس کے دوران انسانوں نے زمین پر رہنے والی کئی مخلوقات کی باقیات کا پتہ لگایا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسی سلسلے کی ایک کوشش کے طور پر پیرس میں اگلے ماہ 15 کروڑ سال پرانا ڈائناسور کا ڈھانچہ نیلام کیا جائے گا۔  ایک اندازہ کے تحت اس نیلامی سے 12 لاکھ ڈالر ملنے کی امید ہے۔

حکام کے مطابق اس ڈائناسور کے ڈھانچے کا قد 6 فُٹ اور لمبائی 16 فُٹ ہے۔ جسے پہلی بار 1990ء میں امریکی ریاست وائیومنگ میں دریافت کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس ڈائناسور کے ڈھانچے کا سر 90 فیصد جبکہ دیگر جسم 80 فیصد اصلی ہے۔ اس ڈائناسور کے ڈھانچے کی نیلامی سے قبل اگلے ماہ عام عوام بھی اسے دیکھ سکیں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.