بین الاقوامی
پولینڈ کا یوکرین کیلئے ہتھیاروں کی سپلائی بند کرنے کا اعلان
پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کو مزید ہتھیار سپلائی نہیں کرے گا اور اس کے بجائے اپنے دفاع پر توجہ دے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق موراویکی نے کہا کہ اب ہم یوکرین کو ہتھیار منتقل نہیں کر رہے ہیں کیونکہ اب ہم پولینڈ کو مزید جدید ہتھیاروں سے مسلح کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین روس کے حملے کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے اور میں اس صورتحال کو سمجھتا ہوں لیکن ہم اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔
خیال رہے پولینڈ نیٹو کا پہلا رکن تھا جس نے اس سال مارچ میں یوکرین کو لڑاکا طیاروں کا وعدہ کیا تھا اور اپریل کے شروع میں اس کی ترسیل شروع کر دی تھی اور پولینڈ تقریباً 10 لاکھ یوکرائنی مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔