X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پولینڈ کا یوکرین کیلئے ہتھیاروں کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کو مزید ہتھیار سپلائی نہیں کرے گا اور اس کے بجائے اپنے دفاع پر توجہ دے گا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق موراویکی نے کہا کہ اب ہم یوکرین کو ہتھیار منتقل نہیں کر رہے ہیں کیونکہ اب ہم پولینڈ کو مزید جدید ہتھیاروں سے مسلح کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین روس کے حملے کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے اور میں اس صورتحال کو سمجھتا ہوں لیکن ہم اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔

خیال رہے پولینڈ نیٹو کا پہلا رکن تھا جس نے اس سال مارچ میں یوکرین کو لڑاکا طیاروں کا وعدہ کیا تھا اور اپریل کے شروع میں اس کی ترسیل شروع کر دی تھی اور پولینڈ تقریباً 10 لاکھ یوکرائنی مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.