X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نگورنو کارا باخ آپریشن: 65 ہزار سے زائد افراد کو آرمینیا منتقل کردیا گیا

نگورنو کارا باخ آپریشن میں 65 ہزار سے زائد آرمینیائی افراد کو آرمینیا منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان آرمینین حکّام نے بتایا ہے کہ آذربائیجان کے آپریشن سے قبل نگورنو کارا باخ میں 1 لاکھ 20 ہزار نسلی آرمینائی افراد مقیم تھے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ آذربائیجان نے نگورنو کارا باخ میں ایک روزہ آپریشن کیا تھا۔

واضح رہے کہ نگورنو کارا باخ کو بین الاقوامی سطح پر آذربائیجان کے حصّے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے لیکن پہلے اس حصّے پر آذربائیجان کی حکومت کا مضبوط کنٹرول نہیں تھا کیونکہ یہاں کافی بڑی تعداد میں آرمینیائی افراد رہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان 30 سال میں اس حصّے پر 2 جنگیں لڑ چکے ہیں اور آذربائیجان نے 2020ء میں 6 ہفتے تک جاری رہنے والے تنازع میں نگورنو کارا باخ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا کچھ حصّہ واپس حاصل کر لیا تھا۔

اب آذربائیجان کی فوج کے 24 گھنٹے کے حالیہ فوجی آپریشن کے بعد اس حصّے میں رہنے والے آرمینیائی افراد بڑی تعداد میں یہاں سے آرمینیا منتقل ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.