X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پوپ فرانسس کا بچپن میں کی گئی غلطی کا اعتراف

دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بچپن میں کلاس میں ساتھ پڑھنے والے ایک لڑکے کو زیادہ وزن ہونے پر تنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 86 سالہ پوپ فرانسس نے حال ہی میں بھارتی، پاکستانی اور نیپالی مسیحی طلباء کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ اُس نوجوان لڑکے کا وزن زیادہ تھا اور میری حرکت پر بعد میں میرے والد نے لڑکے سے معافی مانگنے پر مجبور کیا۔

پوپ فرانسس نے جسمانی خدوخال اور خوبصورتی کے معیارات سمیت دیگر مسائل پر بھی گفتگو کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران بھارت سے تعلق رکھنے والی مرلن نامی نوجوان خاتون نے اپنے وزن کی وجہ سے تنقید اور مذاق کا نشانہ بننے کا اپنا ذاتی تجربہ شیئر کیا۔

بھارتی خاتون نے بتایا کہ کس طرح اس نے مسلسل طعنوں کو برداشت کیا جس کی وجہ سے وہ روئی اور اسے تکلیف بھی ہوئی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.