X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

فلسطینیوں کو اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے: محمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

اسرائیل پر حماس کے حملے کے بارے میں فلسطینی صدر محمود عباس کا ردعمل سامنے آگیا۔

محمود عباس کی زیر صدارت رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں متعدد اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام کو مسجد اقصیٰ کے احاطے اور فلسطینی علاقوں میں “یہودی آباد کاروں اور قابض فوجیوں کی دہشت گردی” کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کا اسرائیل پر حملہ، 22 اسرائیلی ہلاک، سینکڑوں زخمی، 35 فوجی گرفتار

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے آپریشن الاقصی طوفان کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر بڑا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 22 اسرائیلی ہلاک اور 500 زخمی ہوگئے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.