X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی

افغانستان میں زلزلے نے بڑی تباہی مچا دی ہے، اموات کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی ہے، امدادی کارکن رات بھر مغربی افغانستان میں کچے گھروں میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف رہے۔

ہفتے کو آنے والے 6.3 کی شدت کے زلزلے کے بعد 8 زبردست آفٹر شاکس نے صوبائی دارالحکومت ہرات کے شمال مغرب میں 30 کلومیٹر (19 میل) کے فاصلے پر واقع علاقوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، زلزلے سے بڑی تعداد میں دیہی مکانات منہدم ہوئے اور خوف زدہ شہریوں نے رات سڑکوں پر گزاری۔

زلزلے کا مرکز خطے کے سب سے بڑے شہر ہرات کے قریب تھا، امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز صوبہ پکتیا اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ ہرات کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، ہرات میں زلزلے کے بعد 5.6 شدت کے آفٹر شاکس بھی آئے، افغانستان کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے ایران اور ترکمانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.