بین الاقوامی
عمرہ زائرین کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری
سعودی ایئر لائن نے عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
سعودی ایئر لائن کے مطابق بذریعہ ریاض یا دیگر شہروں سے مکہ اور مدینہ جانے والے مسافروں کے لیے وقت کی پابندی لاگو کردی گئی ہے، مسافروں کو ڈومیسٹک پرواز کے لیے 3 گھنٹے سے کم وقت ایئر پورٹ پر رکنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
سعودی ایئر لائن کے مطابق عمرہ زائرین کو ایئر پورٹ پر 6 گھنٹے سے زائد بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ کنیکٹنگ فلائٹ کے عمرہ زائرین 3 گھنٹے سے لے کر 6 گھنٹے میں اگلی پرواز پر سوار ہونے کے پابند ہوں گے۔
سعودی ایئر لائن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی ہدایات کا اطلاق براہ راست مدینہ اور مکہ جانے والے عمرہ زائرین پر نہیں ہو گا۔