عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے پیرکو کہا کہ حماس کے ٖغزہ میں زیر قبضہ علاقے میں مکمل محاصرے کے ایک حصے کے طور پربجلی کی فراہمی معطل کرنے کے ساتھ ہی خوراک اور ایندھن کا داخلہ روک دیں گے۔
اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کی تیاری بھی کر لی ہے جس کے لیے ایک لاکھ ریزرو فوجیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ یہ فوجی غزہ کے قریب جمع ہو ہرے ہیں۔
اسرائیل کی افواج نے پیر کی صبح بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے غزہ کے اندر تقریباً ایک ہزار اہداف پر حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان الاقصیٰ: اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 800 ہوگئی، 500 فلسطینی شہید
فوجی حکام کے مطابق حماس کے مسلح جنگجو اب بھی اسرائیل میں سات سے آٹھ مقامات پر لڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حماس اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان سات سے آٹھ مقامات پر لڑائی جاری
یاد رہے کہ ہفتے سے اسرائیلی قصبوں پر فلسطینی جنگجوؤں کے برسوں میں ہوئے سب سے سنگین حملے میں ایک کرنل سمیت کم از کم 800 اسرائیلی ہلاک اور 2156 زخمی ہوچکے ہیں، اسرائیل کی غزہ پر جوابی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جبکہ دو ہزار سے زائد زخمی ہیں۔