عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی
شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹرتیمورملک ، شاہ محمودقریشی کی اہلیہ مہرین قریشی اوربیٹی مہر بانو قریشی سمیت چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی ، بہن علیمہ خان اورعظمٰی خانم بھی اڈیالہ جیل پہنچیں۔
اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹرذوالفقارعباسی نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم امتناع کی روشنی میں عدالت نےسماعت ملتوی کی، آج سرکاری پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی گواہ پیش نہیں کیا گیا۔
اس سے قبل ایف آئی اے کی جانب سے پانچ سرکاری گواہ پیش کیے جانے کا امکان تھا ، سائفر کیس میں پیش ہونے والے گواہان کا تعلق وزرات خارجہ،پی ٹی وی اور پیمرا سے ہے۔
دوسری جانب 190ملین پاؤنڈاسکینڈل کیس کی سماعت بھی آج اڈیالہ جیل میں ہونےکاامکان ہے ، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمدبشیرکریں گے۔
نیب ٹیم چئیرمین پی ٹی آئی کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کرےگی ، گزشتہ سماعت پرعدالت نےنیب کی استدعاخارج کردی تھی، نیب حکام اور پراسیکیوٹرز آج دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گے۔