برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈرز 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، دورے کے دوران وہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرسےملاقات کریں گے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی فوج کےچیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈروز تین روزہ دفاعی مصروفیات کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
دورے کے دوران برطانوی فوج کےچیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈروز پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرسےملاقات کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ جنرل سینڈرزپاکستان اوربرطانیہ کی افواج کےدرمیان لاہورمیں پولومیچ بھی دیکھیں گے، دورہ برطانیہ کے پاکستان کیساتھ اچھےدفاعی تعلقات کوبرقراررکھنےکےعزم کا حصہ ہے۔