X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہی ہوگا: نگران وزیر داخلہ

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہی ہوگا تاہم دیکھنا ہوگا سپریم کورٹ نظرثانی درخواست پر کیا فیصلہ دیتی ہے۔

نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے نجی ٹی وی کے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویلینزکےٹرائل سےمتعلق فیصلہ پارلیمنٹ اور حکومت کیخلاف ہے، وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل پرفیصلہ سپریم کورٹ کرے گی ۔ ہماری پراسیکیوشن اتنی مضبوط نہیں کہ ملزمان کو سزا دلوا سکے۔

نگران وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ میں اسپیڈی ٹرائل ہوتاہے، فوجی تنصیبات پر حملے ہوں گے تو فیصلے بھی ملٹری کورٹس میں ہی ہونے چاہئیں۔

سرفرازبگٹی نے کہا کہ سانحہ 9 مئی منصوبہ بندی کےتحت ریاست کیخلاف سازش تھی، سانحہ9مئی کی سازش میں ملوث ملزمان کاٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہی ہوگا، دیکھنا ہوگا سپریم کورٹ نظرثانی درخواست پر کیا فیصلہ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کودھمکیاں ملی ہیں، نوازشریف کوبھی سیکیورٹی خدشات ہیں لیکن دھمکیاں نہیں ملیں تاہم انتخابات پرامن ماحول میں ہی ہوں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.