X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

9 مئی واقعات: یاسمین راشد سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو لاہور میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد،اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل کو عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائدکردی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما روبینہ جمیل پر بھی فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے عدالت میں جرم صحت سے انکار کردیا۔

عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئےطلب کرتے ہوئے مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی، تھانہ سرور روڈپولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.