X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وفاقی کابینہ نے اہم فیصلوں کی منظوری دیدی

نگراں وفاقی کابینہ نے دو اہم فیصلوں کی منظوری دے دی، کابینہ نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی منظوری دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کو ملائیشیا کے ساتھ 1997ء کے معاہدے میں ترمیم کی اجازت دے دی گئی ہے۔

نگراں وفاقی کابینہ نے جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم خان میاں خیل کو چیئرمین ایپلٹ ٹریبونل مسابقتی کمیشن تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے رضامندی حاصل کرنے کے بعد منظوری دی گئی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم خان میاں خیل 68 سال کی عمر تک خدمات انجام دیں گے۔

مسابقتی کمیشن کا ایپلٹ ٹریبونل17 جولائی سے غیر فعال تھا، مظہر عالم میاں خیل کی تعیناتی سے اربوں روپے جرمانے کے کیسز نمٹائے جا سکیں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.