X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایوین فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلے پر نواز شریف کا رد عمل

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایوین فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ نے آج ہمیں سرخرو کیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے، میں نے معاملات اللّٰہ پر چھوڑے تھے، دوسرے کیسز بھی اللّٰہ پر ہی چھوڑے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایوین فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کیلئے بڑا ریلیف، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کردیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے فلیگ شپ میں نواز شریف کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.