مبینہ آڈیو میں بشری بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان ٹیلی فونک کال لیک ہوگئی۔ کال کے دوران کیس سے متعلق بشری بی بی اور لطیف کھوسہ آپس میں محو گفتگو ہیں۔
بشری بی بی نے کیس پر بات چیت کے دوران کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی موجودگی کے باعث ہمارا وہاں کافی مسئلہ پڑگیا تھا۔
بشری بی بی نے کہا کہ وہ جس طریقے سے بول رہیں تھیں میں نے کہا آپ اس طریقے سے مت بولیں ،تووہ جی کافی بولیں اوربہت زیادہ بولیں، میں نے خان صاحب کو کہا جی نہیں بس میرے وکیل وہی ہیں ،تومیں پھر اٹھ کر آگئی۔
لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ ہاہاہا۔۔۔۔برکیف ۔۔۔وہ پتا نہیں ا ن کو کیا پرابلم ہے؟۔
https://twitter.com/imdad_soomro/status/1730132652018016430?ref_src=twsrc%5Etfw
بشری بی بی نے کہا کہ وہ کہتی ہیں ہم نے جانا نہیں تھا ،ان کی کھوسہ صاحب کی وائف نے کہا کہ تم لوگ جاکر ملو،میں نے کہا ان کی آپس میں لڑائیاں شروع ہوجائیں گی ۔پھر میں خاموش ہوگئی۔