X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عمران خان کی نااہلی اور پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کی نااہلیت اور پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل شعیب شاہین اور درخواست گزار خالد محمود ایڈوکیٹ الیکشن کمیشن میں…

شعیب شاہین نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہم نے انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ہے، اب اس کیس کو ختم ہو جانا چاہیے، قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہو گیا کیونکہ پارٹی کا نیا چیئرمین آگیا ہے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ اگر آپ اس کیس کو چلانا چاہتے ہیں تو اکبر ایس بابر پٹیشن دائر کر رہے ہیں اس کے ساتھ چلا لیں۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ خالد محمود کو موقع دے رہے ہیں وہ نئے چیئرمین کے خلاف بھی پٹیشن دائر کرے۔

درخواست گزار خالد محمود نے کہا کہ آپ آرڈر میں لکھ دیں کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں، پارٹی کا کوئی عہدہ رکھ نہیں سکتے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن لڑا ہی نہیں اس میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کے انتخاب سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا اور سابق چیئرمین کی نااہلی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے ریکارڈکی روشنی میں سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی سے متعلق فیصلہ سنایا جائے گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.