X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری

وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو جب فنڈزکی ضرورت ہوگی رقم جاری کی جائے گی۔

وزارت خزانہ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ جولائی میں عام انتخابات کیلئےالیکشن کمیشن کو 10 ارب جاری کئے جاچکےہیں، الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر27 ارب 40 کروڑ کی رقم فراہم کی گئی۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ضروریات کے مطابق فنڈز کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، الیکشن کمیشن کو جب فنڈزکی ضرورت ہوگی رقم جاری کی جائے گی۔

گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے مختص فنڈز کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے42 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور وزارت خزانہ نے ابتک 10 ارب روپےجاری کئے ہیں، باقی رقم کی فراہمی بغیر کسی جواز کے تعطل کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو8 فروری کےانتخابات کیلئےفوری طورپر17 ارب درکارہیں، رقم کی فراہمی کیلئےالیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے بارہا رجوع کیا، وزارت خزانہ کو تحریری یاددہانی بھی کرائی، جس کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.