X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عام انتخابات کے حوالے سے چاہت فتح علی خان کا بڑا فیصلہ

سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری سے وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

سوشل میڈیا پر اپنی گلوکاری اور منفرد انداز سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جو انہوں نے اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے جمع کرائے۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ این اے 128 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں اور میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑرہا ہوں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.