پاکستانی خبریں

عمران خان کی 6 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں 16 جنوری تک توسیع

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی6 جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری میں 16 جنوری تک توسیع کردی۔

ڈیوٹی جج احمد ارشد محمود نے سابق چئیر مین پی ٹی آئی کے خلاف درج 6 مقدمات اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی وکیل خالد یوسف چوہدری، عمیر نیازی اور عثمان گل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں اور حاضری لگائی۔

استغاثہ کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا، کیس کے تفتیشی افسر بھی غیر حاضر رہے۔

عدالت نے بشری بی بی کی جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری میں 16 جنوری تک توسیع کردی۔

اس کے علاوہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں بھی ضمانت قبل از گرفتاری میں 16 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Related Articles

Back to top button