X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنا انتخابی منشور پیش کر دیا

Imran Khan Ne Apni Party PTI ka Manshoor Pesha Kar diya

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنا انتخابی منشور پیش کر دیا ہے۔

اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات 2018 کا انتخابی منشور پیش کر دیا اس موقع پران کا کہنا ہے کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت آئی تو ہم پانچ (5) سال میں پچاس (50) لاکھ کم قیمت گھر بنائیں گے اور اگر ہم کم قیمت گھر ہی فراہم کر دیں تو اس سے سارا پاکستان اٹھ کھڑا ہوگا۔

انتخابی منشور پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےآج پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتخابی منشور پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کے مسائل کا کوئی آسان حل نہیں ہے،سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا ہے اور فلاحی ریاست کا نمونہ ہمیں مدینہ کی ریاست کو دیکھ کر لینا چاہیے۔ اورہم اصولوں کےسا تھ پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے،ہمیں اپنے منشور پر عمل کرنے کے لئے بہت محنت کرنی پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ریوینیو اکھٹا کرنے کا نظام نہیں ہے، پاکستان کی برآمدات پہلے سے کم ہوئی ہیں، درآمدات بڑھ رہی ہیں، ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج اکثریت میں لوگ غریب ہو رہے ہیں اور اقلیت امیر ہو رہی ہے، جس طرح ہم حکومتیں چلارہے ہیں اس طریقے کو بھی تبدیل کرنا ہوگا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کا مزید کہنا تھاکہ ملک میں اداروں کو کمزور بنایا گیالیکن ہم نے پختونخوا کو غیر سیاسی کرنے کی کوشش کی،ہم نے کے پی کے میں کرپشن پر پولیس والوں کو نکالا،1960 کی دہائی میں پاکستان میں بیوروکریسی غیر سیاسی تھی، پاکستان میں پولیس سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہوتی ہے،سیاسی استعمال پر پولیس بدعنوان اور نا اہل ہو گئی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.