X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وفاق میں ایک سیاسی جماعت نفرت کی سیاست کررہی ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مخالف سیاسی جماعتیں تشدد، نفرت اور تقسیم پر مبنی سیاست کررہے ہیں، سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیاگیا ہے، اب سیاست میں انتقامی سیاست کی جارہی ہے، وفاق میں صرف ایک سیاسی جماعت ہے جو نفرت کی سیاست کررہی ہے۔

حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی کڑی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ جن سیاسی جماعتوں سے ہمارا مقابلہ ہے ان کو عوام اچھی طرح سے جانتی ہے، حیدرآباد کے عوام نفرت اور تقسیم کی سیاست سے واقف ہیں، پیپلزپارٹی ایسی سیاست کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاق میں صرف ایک سیاسی جماعت ہے جو نفرت کی سیاست کررہی ہے، سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیاگیا ہے، اب سیاست میں انتقامی سیاست کی جارہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی بار کرسی پر بیٹھنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے نوے کی دہائی جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اگر وزیراعظم بنا تو منشور کے دس نکات پر عمل کرکے کے دکھاؤں گا۔‘

انہوں نے کہا کہ اگر وہ وزیراعظم بنے تو نوجوانوں کو جب تک روزگار نہیں ملے گا وہ ان کا خیال رکھیں گے، ’ملک کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ لاؤں گا، غریب عوام کے لیے 35لاکھ گھر ملکانہ حقوق کے ساتھ بناکر دکھاؤں گا‘۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اتنا آگے نہیں جانا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری کو تیر پر ٹپھہ لگا کر شیر کو چوتھی بار وزیراعظم بنے سے روکیں گے، ہاریوں، مزدوروں اور بے سہارا لوگوں کی ہر ممکن امداد کریں گے، ہمیں اشرافیہ سے رقم چھین کر غریب عوام تک پہنچانی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تپر پر ٹھپہ لگا کر شہر کا شکار کریں گے، پتنگ پر ووٹ کا کہا جائے تو کہنا کہ را کی فنڈنگ سے سیاست کرنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے، پتنگ اور شیر کو شکست تیر پر ہٹپہ لگا دینا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.