X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

جب سندھ میں سیلاب آیا تو بلاول بھٹو متاثرین کے ساتھ کھڑے تھے: آصفہ بھٹو

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ میں ایسے ادارے بنائے ہیں جہاں مفت علاج ہوتا ہے۔

لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مفت علاج ہر کسی کا حق ہے، ہم ایسے ہسپتال بنائیں گے جہاں مفت علاج میسر ہوگا، لوگوں کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب سندھ میں سیلاب آیا تو بلاول بھٹو متاثرین کے ساتھ کھڑے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام بتائیں مشکل وقت میں باقی سیاستدان کہاں تھے؟ پیپلزپارٹی غریبوں اور مزدوروں کی جماعت ہے۔

مزید بتایا کہ ہم 300 یونٹ مفت بجلی دں گے، اقتدار ملا تو عوام کی تنخواہ ڈبل کر دیں گے، اقتدار ملا تو 30 لاکھ گھر دیں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.