X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

شیخ رشید کا پی ٹی آئی پر 3 کروڑ لینے کا بڑا الزام

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کے 3 کروڑ روپے دیکر ٹکٹ لینے کے مؤقف پرآج بھی قائم ہوں۔

c میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ میں نے پی ٹی آئی کے خلاف کوئی پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کے 3 کروڑ روپے دے کر ٹکٹ لینے کے مؤقف پر آج بھی قائم ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ تین کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دیا گیا جس کے شواہد موجود ہیں۔

خیال رہے کہ شیخ رشید قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 پنڈی سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ان کے مدمقابل ن لیگ کے حنیف عباسی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہریار ریاض ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.