X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عام انتخابات کے حوالے سے عمران خان کے بیٹوں کا پیغام جاری

پاکستان میں الیکشن کے لیے پولنگ کل ہوگی، مختلف مقدمات میں جیل میں قید بگھتنے والے عمران خان تو انتخابی دوڑ سے باہر ہیں تاہم ان کی پارٹی سے انتخابی نشان واپس لیے جانے کے باعث امیدوار بھی آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایسے میں لندن میں مقیم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما اور بیٹے قاسم کی جانب سے پی ٹی آئی ووٹرز کیلئے پیغام جاری کیا گیا ہے، جمائما نے سماجی رابطسوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم کی تصویر شیئر کی جس می دونوں بھائیون نے پی ٹی آئی کا پرچم تھام رکھا ہے۔

عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے بھی اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر اسی تصویر کے ساتھ والی کی جماعت کی حمایت میں پیغام جاری کیا۔

https://twitter.com/Kasim_Khan_1999/status/1755171815809269937?ref_src=twsrc%5Etfw

قاسم کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کل کا دن پاکستان کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ آپ کا ووٹ اہم ہے.

بانی پی ٹی آئی کے بیٹے نے سپورٹرز سے مزید کہا گیا ہے کہ، ’ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے ہیش ٹیگ #votePTI کے ساتھ ”میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا“ کہتے ہوئے ایک تصویر یا ویڈیو پوسٹ کریں!‘

قاسم کےآفیشل ایکس ہینڈل پر یہی پوسٹ اردو زبان میں بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.