ذرائع کے مطانق گلشن اقبال میں لیمو گوٹھ کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک بچی بھی زخمی ہوئی ، دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ یہ دھماکا ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب تقریباً اگلے 12 گھنٹوں کے اندر پاکستان کے عوام عام انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
اس دھماکے سے قبل بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بھی دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں دھماکے، 28 افراد جاں بحق
ملک میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ 8 فروری بروز جمعرات کو صبح 8 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔