خیبرپختونخوا اسمبلی میں کس کی برتری ؟ غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری
ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کا پُرامن انعقاد کیا گیا، عام انتخابات میں مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 264 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کے نتائج جاری ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 56 نشستوں کے نتائج جاری ہوچکے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک کے سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی کی 99 سیٹیوں میں سے اب تک آزاد امیدواروں کا 49 نشستوں کے ساتھ پلڑا بھاری ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے، جمعیت علمائے اسلام پاکستان 2 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ایک نشست کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
پی کے 2 لوئر چترال
خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 2 لوئر چترال سے آزاد امیدوار فاتح الملک علی ناصر 28 ہزار 510 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار سلیم خان 22 ہزار 995 ووٹ لے کر ہار گئے۔
پی کے 3 لوئرچترال
خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 3 سوات سے آزاد امیدوار شرافت علی 25 ہزار 170 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار جہانگیر 11 ہزار 774 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ پیچھے ہیں۔
پی کے 04 سوات
صوبہ خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 4 سوات سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی شاہ 30 ہزار 22 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے سردارخان 12 ہزار 514 ووٹ لے سکے۔
پی کے 5 سوات
خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 5 سوات تھری سے آزاد امیدوار اختر خان 24 ہزار 055 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار ثناء اللہ خان نے 15 ہزار 462 ووٹ لیے۔
پی کے 6 سوات
صوبہ خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 6 سوات سے آزاد امیدوار فضل حکیم یوسفزئی 25 پزار 330 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے افتخاراحمد 19 ہزار 422 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 7 سوات
کے پی اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 سوات 5 سے آزاد امیدوار امجد علی 25 ہزار 129 ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے حبیب علی شاہ 13 ہزار 917 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 9 سوات
کے پی اسمبلی کے حلقے پی کے 9 سوات سے آزاد امیدوار سلطان روم 28 ہزار 525 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی پی کے امیدوار محب اللہ 6 ہزار 913 ووٹ لیے۔
پی کے 10 سوات
خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 10 سوات میں آزاد امیدوار محمد نعیم 21 ہزار 681 ووٹ ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی پی کے محمود خان 10 ہزار 537 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔
پی کے 12 اپردیر
کے پی اسمبلی کے حلقہ پی کے 12 اپردیر کے آزاد امیدوار محمد یامین 23 ہزار 915 ووٹ لے کر کامیان قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار اعظم خان 12 ہزار 531 ووٹ لے کر ہار گئے۔
پی کے 25 بونیر
خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 25 بونیر سے آزاد امیدوارریاض احمد 28 ہزار 447 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جے یو آئی کےامیدوارمفتی فضل غفور 12 ہزار 702 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 26 بونیر
صوبہ خیبر پختونخوا کے حلقے آزاد امیدوارسید فخر جہان 19 ہزار 640 ووٹ لے کر فتح سمیٹ لی جبکہ جماعت اسلامی کےامیدوارناصر علی11 ہزار 377 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
پی کے 35 بٹگرام
خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 35 بٹگرام کے آزاد امیدوار تاج محمد خان 24 ہزار 142 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جے یو آئی (ف) کے امیدوار نوابزادہ ولی محمد 17 ہزار 340 ووٹ لے کر ہار گئے۔
پی کے 45 ایبٹ آباد
خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 45 ایبٹ آباد کے آزاد امیدوارمشتاق غنی نے 49 ہزار 2 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، مسلم لیگ ن کے امیدوارملک ارشد اعوان27ہزار180 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
پی کے 46 ہری پور
کے پی اسمبلی کے حلقے پی کے 46 ہری پور کے آزاد امیدوار اکبر ایوب خان 68 ہزار 835 ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار قاضی محمد اسد خان 28 ہزار 327 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 51 صوابی
خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 51 صوابی میں آزاد امیدوار عبدالکریم 39 ہزار 653 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، مسلم لیگ (ن) کے نوابزادہ 17 ہزار 898 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 66 شبقدر
خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 66 شبقدر میں آزاد امیدوار عارف احمد زئی 26 ہزار80 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی کے ظفر علی خان19ہزار280 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 67 مہمند
خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 67 مہمند میں آزاد امیدوار محبوب شیر 11 ہزار 841 ووٹ لے کر جیت گئے، اے این پی کے نثار احمد 6 ہزار 691 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 68 مہمند
خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 68 مہمند آزاد امیدوار ڈاکٹر اسرار صافی 20 ہزار 771 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جے یو آئی کے حنیف زمان 12 ہزار 64 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔
پی کے 76 پشاور
کے پی اسمبلی کے حلقے پی کے 76 سے آزاد امیداور سمیع اللہ خان 18ہزار 888 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے جبکہ یہاں سے خوشدل خان 12 ہزار 986 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، پی کے 76 پر ڈالے گئے ووٹرزکی شرح37 فیصد ہے۔
پی کے 77 پشاور
خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 77 پشاور 6 سے آزاد امیدوار شیر علی آفریدی 30 ہزار 544 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر جمعیت علمائے پاکستان کے صفت اللہ رہے، انہوں نے 7 ہزار 615 ووٹ حاصل کیے۔
پی کے 87 نوشہرہ
خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 87 نوشہرہ میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو اپ سیٹ شکست ہو گئی، پی ٹی آئی پی کے سربراہ کو آزاد امیدوار خلیق الرحمان نے 44 ہزار 762 لے کر ہرایا، پرویز خٹک صرف 18 ہزار 176 ووٹ ہی لے سکے۔
پی کے 88 نوشہرہ
کے پی اسمبلی کے حلقہ پی کے 88 نوشہرہ کے آزاد امیدوار میاں عمر کاکا خیل 38 ہزار 384 ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی (ف) کے امیدوار احد خٹک صرف 12 ہزار 071 ووٹ لے سکے۔
پی کے 93 ہنگوخیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 93 ہنگو میں آزاد امید وار شاہ تراب خان نے 31 ہزار 136 ووٹ لے کرمیدان مار لیا جبکہ جمعیت علما اسلام کے مولانا تحسین اللہ 16ہزار933 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔