X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

گزشتہ روز لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے آصف زرداری سے ملاقات میں قائد ن لیگ نواز شریف کا پیغام پہنچایا، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال ہوا۔

رپورٹ میں کہنا ہے کہ جماعتوں کا مل کر ساتھ چلنے اور حکومت سازی کے لیے رابطہ اور ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ اب ہمیں حکومت سازی کے لیے معاملات کو طے کرنا چاہیے، جمہوریت میں استحکام کے لیے مل کر فارمولا طے کرنا ہو گا۔

رپورٹ میں کہنا ہے کہ شہباز شریف سے ملاقات میں آصف زرداری نے کہا کہ ہم اپنی جماعت سےمشاورت کرتے ہیں اور آپ بھی کرلیں۔

رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.