X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، داعش کا کمانڈر ہلاک

خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے دہشت گرد کمانڈر سورت گل عرف سیف اللہ ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد داعش کے دہشت گرد کمانڈر سورت گل عرف سیف اللہ کو ہلاک کردیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سورت گل بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.